Saturday, 21 November 2015


یرا دل اور میری جان یا رسول اللہ
میرا دل اور میری جان یا رسول اللہ
تم پہ سو جان سے قربان یا رسول اللہ
فدا ہے ان پہ میری جان یا رسول اللہ
تمہیں ہو دین اور ایمان یا رسول اللہ

تمہاری نعت کے صدقے میں سرور عالم
ملی ہے مجھکو یہ پہچان یا رسول اللہ

میری مجال ہی کیا میں تمہاری نعت لکھو
تمہاری نعت ہے قرآن یا رسول اللہ

تمہارے روضئے کی شان کیہنا
ہیں جبرئیل بھی دربان یا رسول اللہ

لیا ہے آپ نے دامن میں مجھ سے عاصی کو
بہت بڑا ہے یہ احسان یا رسول اللہ

خدا کی خلق میں خلق عظیم تم جیسا
نہیں ہے دوسرا انسان یا رسول اللہ

نہیں ہے احسن منک کوئی زمانے میں
یہ بولے حضرت حسان یا رسول اللہ



Uzair Attari

No comments:

Post a Comment