آقا مولی نبی مولی
آو میرے نبی کی شان سنو
نبی ہے بولتا قرآن سنو
حبیب پیارا نظر اٹھائیں تو مولی قبلہ بدل دے
کہیں یہ چاہت کہیں یہ کہنا کہ موسی آنا سنبھل کے
خدا ہے ان پہ مہربان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن
سنو
آقا مولی نبی مولی، آقا مولی نبی مولی
نبی کا سجدہ ہوا ہے لمبا حسین پشت پہ بیٹھے
تیرے نواسے کہ جن جوڑے خدا نے خلد سے بھیجے
ہے جبرئیل بھی دربان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن
سنو
آقا مولی نبی مولی، آقا مولی نبی مولی
نمازیں دی تھی 50 رب نے نبی نے 5 کرائی
ہے دیکھو کتنا خیال امت نبی نے بات بنائی
وہی ہے عرش کے مہمان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن
سنو
آقا مولی نبی مولی، آقا مولی نبی مولی
نبی کے عاشق بلال حبشی ہے جن کے عرش پہ چرچے
بلال جب بھی اذان دیتے صحابہ عشق میں روتے
بلال حبشی کی اذان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن سنو
آقا مولی نبی مولی، آقا مولی نبی مولی
نبی کی عظمت پہ پہرہ دینا رضا نے ہم کو سیکھایا
نبی کا دشمن ہے اپنا دشمن رضا نے ہم کو بتایا
رضا ہے عشق کی پہچان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن
سنو
آقا مولی نبی مولی، آقا مولی نبی مولی
حسینی جذبہ ابھارتا ہے علی کے نام کا نعرہ
یزیدیوں کو پچھاڑتا ہے علی کے نام کا نعرہ
علی ہے مصطفی کی شان سنو۔۔۔ نبی ہے بولتا قرآن
سنو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی ہے بولتا قرآن سنو،نبی ہے بولتا قرآن سنو، نبی ہے بولتا قرآن سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی
ہے بولتا قرآن سنو
By:MominUzairAttari
No comments:
Post a Comment